بھارت کیخلاف آپریشن: وزیر اعظم نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا

News Desk
2 Min Read

واضح رہے کہ یہ اتھارٹی جوہری اثاثوں اور اسٹریٹیجک پالیسیوں سے متعلق اہم فیصلے کرتی ہے


ویب ڈیسکMay 10, 2025

FACEBOOKTWITTERWHATSAPPMAIL


وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کے خلاف “آپریشن بنیان المرصوص” کے آغاز کے بعد ملک کی اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت پر مشتمل نیشنل کمانڈ اتھارٹی (NCA) کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور جوابی کارروائیوں کے جائزے کے لیے بلایا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے دشمن کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جسے “آپریشن بنیان المرصوص” یعنی “آہنی دیوار” کا نام دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فجر کے وقت اس آپریشن کا آغاز کیا گیا، جس میں پاکستان نے بھارت میں 12 اہم اہداف کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق “فتح ون” میزائل کے ذریعے بھارت کے متعدد اسٹریٹیجک مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جن میں ادھم پور اور پٹھان کوٹ ایئربیسز کے ساتھ ساتھ براہموس میزائل اسٹوریج کی تباہی شامل ہے۔ ان حملوں میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔

وزیر اعظم نے صورتحال کی سنگینی کے پیشِ نظر نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے ، واضح رہے کہ یہ اتھارٹی جوہری اثاثوں اور اسٹریٹیجک پالیسیوں سے متعلق اہم فیصلے کرتی ہے۔

- Advertisement -
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *