اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے۔ بارش کے باعث کئی فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی بھی بند ہوگئی۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بارشوں کا سلسلہ 25 جولائی تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ بارشوں سے گرمی اور نمی سے نجات ملنے کی امید ہے۔ تاہم پی ڈی ایم اے نے بڑے شہروں کی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور مکمل پیشگی تیاریوں کو یقینی بنائیں۔ 23 اور 24 جولائی کو پنجاب اور خیبرپختونخوا کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب بھی متوقع ہے۔ موسلادھار بارش سے گوجرانوالہ، جہلم، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، سرگودھا، نارووال، شکر گڑھ اور مظفرآباد سمیت کئی شہر متاثر ہوئے ہیں۔
#PunjabRains #Islamabad #Flooding #PowerOutage #Rainfall #WeatherUpdate #Pakistan