بھارت: چلتی موٹر سائیکل پر رومانس کرنا جوڑے کو مہنگا پڑ گیا

News Desk
2 Min Read

کانپور: ایک وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو اپنی خاتون ساتھی کو گود میں اُٹھا کر موٹر سائیکل چلانے کے دوران دیکھا گیا ہے، جہاں دونوں افراد ہیلمٹ کے بغیر سڑک پر روانہ ہیں۔ ویڈیو میں خاتون فیول ٹینک پر بیٹھیں ہوئی ہیں اور ان کا منہ مرد کی طرف ہوتا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ کانپور کے گنگا بیراج علاقے کے قریب پیش آیا، تاہم ویڈیو کی تاریخ اور وقت کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کانپور پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو کے بارے میں شکایت موصول ہونے کے بعد متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ویڈیو میں نظر آنے والا شخص کانپور کا رہائشی ہے اور اس پر ماضی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم از کم 10 بار جرمانہ عائد ہو چکا ہے۔

یہ واقعہ اس طرح کا پہلا نہیں ہے، گزشتہ سال جون میں بھی اسی نوعیت کا ایک اور واقعہ سامنے آیا تھا، جب ایک شخص نے چلتی موٹر سائیکل پر کھڑے ہو کر فلم “ٹائی ٹینک” کے مشہور منظر کی نقل کرنے کی کوشش کی تھی، جس پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس سے قبل کانپور پولیس نے ایک اور شخص کو بائیک پر خطرناک وہیل اسٹنٹ کرنے پر 5000 روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

- Advertisement -
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *